صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

گلبہار پولیس نے بچیوں کو اغوا کرنے والا منظم گروہ گرفتار کرلیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

پشاو کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کاروائی کے دوران جنوبی اضلاع سمیت دور افتادہ علاقوں سے بچیوں کو اغوا کرنے والا چار رکنی منظم گروہ گرفتار کر لیا،گرفتار گروہ کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے منظم گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے چنگل سے صدہ پاڑا چنار ضلع کرم سے اغوا شدہ بچی بازیاب کرائی گئی گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریش کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللّٰلہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران ایک منظم گروہ کو بے نقاب کرکے دو خواتین سمیت چار ملزمان جاوید، مجاہد، مسماة (ن)، مسماة (گ) کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو معصوم بچوں اور بچیوں کو اغواء کرکے جس سے گداگری کرواتے تھے،گرفتار ملزمان لاکھوں روپے کے عوض بچیوں کے خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر نبے کیساتھ ساتھ گداگر بچیوں کے فرار کو ناکام بنانے کی خاطر ان کی کڑی نگرانی کے بھی انکشاف کیا ہے گرفتار گروہ کے چنگل سے گیارہ ماہ قبل صدہ بازار ضلع کرم سے اغوا شدہ بچی (ش) بحفاظت بازیاب کرائی گئی ہے معصوم بچی کے مطابق ملزمان اسے نشہ آور اشیاء کھلاتے تھے جبکہ کم دھندہ پر اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک سامنے آنے کے بعد تمام گداگر بچوں اور بچیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔