صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

عشرہ کرامت

مہران سکنداریان | جمعرات جولائی 2020 

کرامت انسان کی ایسی خصوصیت ہے، جو انسان کی ایک والا قدر اور اس کے عظیم شرف کی ترجمان ہے، کرامت ہی کی بنیاد پر انسان ذاتا دوسری مخلوقات پر فضیلت رکھتا ہے، تمام ادیان و مکاتب فکر نے الگ الگ انداز سے انسان کی ذاتی کرامت کی تشریح کی ہے اور اسے عطائے رب جانتے ہوئے کرامت کو محفوظ رکھنے اور اس کے پھلنے پھولنے کے اصولوں کو بیان کیا ہے، یہاں تک کہ انسانی حقوق کے سلسلہ سے قائم مطالعات کی جدید دنیا میں (Human dignity) کے نام سے انسان کے موضوع پر ایک نئے مطالعہ کا باب تک کھل گیا ہے۔ ماہ ذی القعدہ کا پہلا عشرہ جسے عشرہ کرامت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے عظیم برکتوں اور فضیلتوں کا عشرہ ہے، اس مہینے کی پہلی تاریخ کو ولادت حضرت فاطمہ ہے، چہٹی تاریخ ولادت حضرت احمد بن موسی شاہچراغ اور گیارہویں تاریخ ولادت با سعادت ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا سلام اللّٰلہ علیہ ہے. اسی وجہ سے یہ دس دن اہلبیت کے شیدائیوں اور پیروکاروں کیلئے انتہائی خوشی اور مسرت کے ایام ہیں۔ عشرہ کرامت اپنے کردار کو سنوارنے اور سماج میں سدہار لانے نیز اسے سیرت اہلبیت کیساتھ جوڑنے کیلئے ایک اہم فرصت ہے۔یقینا بہت ہی مبارک و مسعود لمحات ہیں جو شب و روز کی گردشوں کے تسلسل کیساتھ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہیں، یہ وہ ایام ہیں جنکا لمحہ لمحہ نورانی و با برکت ہے۔ انسان ان نورانی لمحوں میں دو کریم شخصیتوں کے چشمہ فیض پر آ کر اپنی روحانی پیاس کو بجھا سکتا ہے بشرطیکہ اپنے وجود کے اندر تشنگی کا احساس ہو ، احساس تشنگی کیساتھ ضروری ہے کہ اس چشمہ فیض سے جرعہ نوشی کے سلسلہ کو دوام بخشا جائے۔امام رضا علیہ السلام اور آپ کی بہن حضرت معصومہ کی کاوشوں کا اہم مقصد انسان سازی، بامعرفت انسانوں کی تربیت اور مطلوبہ معاشرے کی تشکیل کیلئے زمینہ فراہم کرنا تہا۔دوسرے الفاظ میں امام رضا اور حضرت معصومہ کا افق دید پیغمبر اکرم(ص)کی سیرت طیبہ کے مطابق معاشرے کی اصلاح کرنا اور سماج کی رہنمائی کرنا تہا۔ انہوں نے معاشرے کے ایک ایک شخص کی اصلاح کیساتھ صحیح اور سالم سماج تشکیل دینے کی کوشش کی۔ عشرہ کرامت کی مناسبت سے مشہد مقدس اور قم میں جہاں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں پوری دنیا میں محفلوں اور سیمیناروں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔ عشرہ کرامت کے پہلے دن مشہد مقدس میں اہل بیت اطہار کی شیدائی خواتین کی بہت بڑی تعداد ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لے کر امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضری دیتے ہیں اور انہیں ان کی ہمشیرہ گرامی کییوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔