صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

سی سی پی او کا سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جولائی 2020 

پشاور سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، انہوں نے ڈیفنس آفیسر کالونی اور حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ایس پی کینٹ حسن جہانگیر اور ایس پی سکیورٹی طاہر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دونوں افسران نے سی سی پی او کو سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور دیگر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر سی سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو تمام حفاظتی اقدمات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کو کامیاب بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جانے والے ڈاکٹرز اور مریضوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور لاک ڈاون کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بھی جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں، سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے، انہوں نے سمارٹ لاک ڈاون کو کامیاب بنانے کی خاطر شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ کا کارندوں اور محکمہ صحت کے سٹاف کے ساتھ تعاون کریں

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔