صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

پشاور پولیس نے قمار بازی میں مصروف 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جولائی 2020 

 پشاورپشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران تھانہ گلبہار کی حدود شیخ آباد میں قمار بازی میں مصروف 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللّٰلہ نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شیخ آباد کے رہائشی علاقہ میں قمار بازی میں مصروف 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں سلیم ولد قیوم ،محمد وقاص ولد محمد یونس ،شاہجہان ولد سید جہان ،سخی جان ولد ولی جان آصف ولد اصغر ،سہیل ولد دوست محمد،زرمست ولد ممتاز اور احسان ولد سردار شامل ہیں جن کے قبضے سے دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلئے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔