صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جولائی 2020 

 پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 343 افراد کو چالان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور اہلکاروں نے گزشتہ ماہ شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو تجاوزات رضا کارانہ طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی اور انہیں اس سے سامنے آنے والی مشکلات بارے آگاہ کیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے تھے جس پر سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 343 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے جبکہ متعدد افراد کو ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے پیش کر کے ان پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری ک ردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹریفک میں خلل اور لوگوں کو شدید مشکلات درپیش آتی ہیں ۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔