صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

مرشد آباد کے ایک مکان میں قائم شراب فیکٹری سیل

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جولائی 2020 

 پشاورپشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مرشد آباد میں ایک مکان میں قائم شراب فیکٹری کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شراب اور چرس وغیرہ کا مکروہ دھندہ کرنے والا منظم گروہ سرگرم ہے جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر رہائشی علاقہ میں ایک کرائے کے گھر میں شراب کی فیکٹری قائم کی ہے جس پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرشدآباد میں واقع رہائشی مکان میں قائم شراب فیکٹری سیل کرتے ہوئے دو ملزمان آصف ،حیدر پسران محمد اللّٰلہ ساکنان باڑہ گیٹ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان نے رہائشی علاقہ میں مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا جہاں وہ شراب بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر منشیات کا دھندہ بھی کرتے تھے جبکہ فیکٹری میں شراب بنانے کے بعد شہر کے مختلف حصوں اور اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کو بھی موٹر سائیکل کے ذریعے سپلائی کرتے تھے۔فیکٹری سے سے 252 لیٹر شراب، 27بوتل پیک شدہ شراب، سینکڑوں خالی بوتلیں،تین کلو گرام چرس اور شراب بنانے میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز بھی برآمد کرلیے گئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔