صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

لداخ میں چین سے جھڑپ میں کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک | منگل 16 جون 2020 

چینی فوج کے ساتھ لداخ میں جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2 جوان ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورتحال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 بار بارڈر کی خلاف ورزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔