صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ڈاکوؤں کی روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کوگلے لگانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک | منگل 16 جون 2020 

 

سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں کو روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکوؤں کی راہ گیر اور مسافروں سے چیزیں چھینتے اور انہیں لوٹتے ہوئے تو کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں کو  اپنے شکار کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے نہ صرف روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو اس کا سامان واپس کیا بلکہ گلے لگاکر تسلی بھی دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کا سامان دے کر اور پیسے لے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل بیٹھا ملزمان  آدھمکے اوراس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا  اور رونے لگا۔

روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور اسےگلے لگا لیا اور اس سے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا۔ سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگ اس منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کےلیے آنے والے ملزمان بھی نوجوان ہی ہیں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  ڈاکو بھی حالات کے مارے ہوئے ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط غلط ہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔