صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن آج منایا جائے گا

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | ہفتہ 13 جون 2020 

مظفرگڑھ(علی جان)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد، دنیا بھر میں رضاکارانہ طورپرکیے گئے اس عمل کی اہمیت، حفاظت اور زندگیاں بچانے سے متعلق خون کے عطیات کی افادیت کو اُجاگر کرنا ہے،مئی 2005ء میں، عالمی ادارہ برائے صحت کے 58ویں اجلاس کے دوران دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے وزراء (بالخصوص شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے) کی جانب سے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک متفقہ اعلامیہ تیار کیا گیا،اس اسمبلی میں ایک قرارداد کے ذریعے 14جون کو خون کا عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منائے جانے کے حوالے سے پرزور حمایت کی گئی اور اس قرارداد کو بعد میں منظور کرلیا گیاتھا، ہر سال کی طرح رواں سال بھی عطیہ خون کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔