صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

مقامی بینک کے سیکورٹی گارڈ کے ذہنی معذور بیٹے سے اوباش کی زیادتی،

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | ہفتہ 13 جون 2020 

مظفرگڑھ(علی جان)مقامی بینک کے سیکورٹی گارڈ کے ذہنی معذور بیٹے سے اوباش کی زیادتی،دوران زیادتی مرگی کا دورہ پڑنے سے  اوباش معذور کو فصل کماد میں چھوڑ کر فرار،اطلاع پر والدہ معذور بیٹے کو فصل کمال سے اٹھا کر گھر لے آئی،والد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی سمندری کارہائشی عبدالحفیظ ڈونہ جو کہ قومی بچت بینک کوٹ ادو میں سیکورٹی گارڈ ہے،عبدالحفیظ کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے 12سالہ محمد ذیشان عرف حیدر جو کہ سب سے بڑا ہے جس کو مرگی کے دورے پڑتے ہیں،ذہنی معذور محمد ذیشان عرف حیدر گزشتہ روز گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی اثنا میں ہمسایہ سید طاہر حسین اسے ورغلا پھسلا کر اسے فصل کماد عبدالستار کلاچی میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے فصل کماد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا،اطلاع پر محمد ذیشان کی والدہ فصل کمال میں پہنچ گئی اور بیٹے کو اٹھا کر گھر لے آئی،پولیس دائرہ دین پناہ نے ذہنی معذور محمد ذیشان کے والد عبد الحفیظ ڈونہ کی مدعیت میں اوباش سید طاہر حسین کے خلاف مقدمہ نمبر 249/20زیردفعہ 376اے377کے تحت درج کرکے اوباش ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔