صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ہر قسم کے بیکٹیریا مارنے کےلیے ’زہریلے تیر‘ جیسی اینٹی بایوٹک تیار

ویب ڈیسک | ہفتہ 13 جون 2020 

نیوجرسی / کراچی: پرنسٹن یونیورسٹی، امریکا میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسی دوا (اینٹی بایوٹک) تیار کرلی ہے جو ’’سالماتی زہریلے تیر‘‘ کی طرح کام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے بیکٹیریا کو ہلاک کرسکتی ہے چاہے وہ کتنا ہی سخت جان کیوں نہ ہو۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ، روایتی اینٹی بایوٹکس کے برعکس، اس دوا کے خلاف جرثوموں میں مزاحمت بھی پیدا نہیں ہوتی۔ اب تک اسے چوہوں پر آزمایا جاچکا ہے تاہم اس کی انسانی آزمائشوں کے بعد تجارتی پیمانے پر دستیابی میں کم از کم آٹھ سال لگ سکتے ہیں۔

تحقیقی مجلے ’’سیل‘‘ کی  اس اہم پیش رفت کی تفصیلات شائع ہوئی ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ یہ دوا عام اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں بالکل مختلف انداز سے کام کرتی ہے۔ اسے طبّی صنعت میں برسوں سے استعمال ہونے والے ایک مرکب ’’ایس سی ایچ 79797‘‘ کے سالمات میں ترمیم کرکے بنایا گیا ہے جبکہ اس کا نام ’’اِرزسٹین 16‘‘ (Irresistin-16) رکھا گیا ہے۔

ایس سی ایچ 79797 ایک زہریلا مادّہ ہے جو صرف مخصوص طبّی مقاصد ہی میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ کسی بھی خلیے کو ہلاک کرسکتا ہے چاہے وہ کیسا ہی سخت جان اور ڈھیٹ کیوں نہ ہو۔ ضد حیوی ادویہ (اینٹی بایوٹکس) کے خلاف جراثیم کی بڑھتی ہوئی مزاحمت سے پریشان سائنسدانوں اور محققین کی نظریں اس مرکب پر بھی تھیں لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ آخر یہ کیسے کام کرتا ہے اور کسی بھی طرح کے خلیے، بشمول جرثومے، کو ہلاک کر دیتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔