صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

مہوش حیات کورونا میں مبتلا ہونے کی افواہیں پھیلانے پر بھڑک اٹھیں

ویب ڈیسک | جمعہ 12 جون 2020 

اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس نے بغیر تصدیق کیے ان میں کووڈ 19 مثبت آنے کی افواہ پھیلائی تھی۔

گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے مہوش حیات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مہوش حیات کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کی نہ صرف تردید کی بلکہ بغیر تصدیق کیے یہ خبر شیئر کرنے پر بھڑک اٹھیں اور کہا میرے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ امید کرتی ہوں ہمارا میڈیا ذیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس طرح کی خبریں شیئر کرنے سے پہلے حقائق کو جانچ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوش میڈیا پر لائکس اور فالوورز  بڑھانے کے لئے کچھ بھی پوسٹ کرنے کے بجائے ذمہ داروں کو مجھے فون کرنا چاہئے تھا اور اس خبر کی تصدیق کرنی چاہئے تھی۔ اس طرح کی خبروں سے  فیملی اور دوستوں کو پریشانی کا سامنا پڑتا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔