صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

رولس رائس کا چھوٹا ماڈل، بڑی کاروں سے بھی زیادہ مہنگا

ویب ڈیسک | جمعہ جون 2020 

رولس رائس دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے لیکن اسی کمپنی کی ایما پر اصل کار سےآٹھ گنا چھوٹا ماڈل بھی کسی طرح کم نہیں اور اس کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنی 40 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے۔

واضح رہے کہ یہ ماڈل انتہائی خوبصورت اور باریکی سے بنایا گیا ہے جس میں کار کے چھوٹے بڑے حصوں کو بطورِ خاص تیار کرکے اسے ہوبہو رولس رائس کا مختصر ماڈل چھوٹے بڑے 1000 انفرادی حصوں اور اوزار کو ہاتھوں سے جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں رولس رائس کمپنی کے اصل ماہرین نے محنت کی ہے اور ایک ماڈل کی تیاری میں 450 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کے اندر انتہائی چھوٹا ٹربو چارج انجن بھی ہے اور اسپیڈومیٹر سے لے کر روشنیاں بھی ویسی ہی لگائی گئی ہیں۔حقیقی رولس رائس جیسا بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اصل کار کی قیمت 330,000 ڈالر

ماڈل کی ڈیزائننگ میں حقیقی طور کار ماڈل کی نقل کی گئی ہے۔ اس کا بیرونی ڈیزائن تو بہت متاثر کن ہے ہی لیکن ساتھ ساتھ کار کی سیٹوں پر کی گئی سلائی بھی ہوبہو بڑے ماڈل کی طرح ہے۔ مختلف رنگوں میں دستیاب منی ایچر رولس رائس کی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 سینٹی میٹر ہے۔ اس قیمتی تحفے کے لیے ایک میٹر لمبا خاص ڈبہ بنایا گیا ہے جس میں ماڈل کو اہتمام کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس موجود رولس رائس کا ماڈل بنایا جائے تو اپنی اصل کار کا ویسا ہی چھوٹا ماڈل بھی آرڈر پر بنوایا جاسکتا ہے۔

ہے اور کمپنی نے اس کے مداحوں کے لئے یہ ماڈل بنایا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔