صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

مختلف کاروائیوں کے دوران قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جون 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ خزانہ اور تھانہ انقلاب کی حدود میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم بھی شامل ہے جس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق مدعی مصطفی ولد عزیز سکنہ افغانستان حال خزانہ نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیوی مسماة (س) کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل ڈویژن نجم الحسنین کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ شک گزرنے پر مقتولہ کے شوہر ملزم مصطفی ولد عزیز سکنہ افغانستان حال خزانہ کو بھی شامل تفتیش کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہیاسی طرح ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللّٰلہ نے مقتول محمد ولی ولد شیر محمد کے قتل میں ملوث ملزم اورنگزیب ولد جلال سکنہ موسی زئی کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے آلہ قتل اسلحہ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔