صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

ایس ایس پی آپریشن نے چوکی تاج آباد کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل جون 2020 

پشاورایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد میں نئے تعمیر ہونے والی پولیس چوکی کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ تصور اقبال، اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر سمیت مشران اور معززین علاقے نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس چوکی کی تعمیر سے نہ صرف علاقہ میں جرائم کی شرح میں مزید کمی واقع ہو گی جبکہ شہری بھی دور دراز تھانوں کے چکروں سے آزاد ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس چوکی کی تعمیر سے پولیس جوانوں کو بھی بہترین رہائشی سہولیات میسر ہو سکیں گی جس سے جوانوں کے استعداد کار میں مزید نکھار پیدا ہو گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد میں نئی تعمیر ہونے والے پولیس چوکی تاج آباد کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ تصور اقبال، اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر سمیت اور معززین علاقہ بھی موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ نئی چوکی کی تعمیر کی وجہ سے نہ صرف پولیس اہلکاروں کو بہترین رہائشی سہولیات میسر ہو سکیں گی بلکہ عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال میں بھی مزید بہتری آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ نئی چوکی کے قیام سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں بھی مزید کمی آئے گی جبکہ شہری بھی دور دراز تھانوں کے چکروں سے آزاد ہو جائیں گے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔