صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

نو پارکنگ زون میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پر 27 افراد پر جرمانے عائد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل جون 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پر مزید 27افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر صدر بلور پلازہ کے باہر ' خوشحال بازار ' ہسپتال روڈ اور دیگر علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 27موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کر کے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ نیوز رپورٹر میں کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے مذکورہ مقام پر رش بارے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار پشاور بھر میں سڑکوں کے کنارے غیر قانونی طور پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا کام صرف سڑکوں پر کھڑے ہوکر اشارے کرنا نہیں بلکہ ٹریفک کے نظام میں بننے والی رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ہوتا ہے جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور چوکس ہے اور ٹریفک کے نظام میں آنے والی ہر خامی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک میں خلل کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگااور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔