صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

سٹی ٹریفک پولیس کی کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں میں گلوز تقسیم

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل جون 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے چارسدہ روڈ پر شہریوں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گلوز اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے ڈی ایس پی شازیہ شاہد کی سربراہی میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی اور ان میں اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری کام کیلئے نہ نکلیں اور زیادہ میل جول سے گریز کریں ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ نیوز رپورٹر میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لاک ڈائون کو ختم نہیں کیا گیا ہے لہٰذا شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور وباء کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اس خطرناک اور جان لیواء وباء کے خاتمے تک آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔