صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

عائشہ عمر کا شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک | جمعہ 29 مئی 2020 

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثناء اللّٰلہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی۔

ایک انٹرویو میں معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللّٰلہ طاہرالقادری اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی جس پر عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لو گ شادی اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں تاہم ابھی میں خود بچی ہوں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارے معاشرے میں لگتا ہے کہ شادی زندگی سنوارتی ہے اصل میں شادی زندگی کو ختم کردیتی ہے، تاہم ابھی انہیں شادی کی ضرورت نہیں جب کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔