صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

سوالات اور جوابات کی سیاست

شمیم شاہد | ہفتہ اپریل 2020 

کسی بھی سیاسی جماعت یا تحریک میں مخلص کارکنوں کی کمی نہیں ۔ اس قسم کے کارکن جب وعدہ کرتیہیں تو انکو ایفا کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگاتے ہیں۔ہر ایک کو سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپائو کی سیاست اور نظریے سے اختلاف کا حق ہے مگر کوئی بھی انکے رویئے اور ذاتی کردار پر انگلی اٹھا نہیں سکتا۔ عرصہ دراز سے پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک رہے ہیں۔ دیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما احمد حسن خان کے وہ الفاظ کانوں میں گونج رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں اگر شیرپا ئوگائوں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے لاڑکانہ کے برابر نہیں تو کم بھی نہیں ۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیساتھ بعض معاملات پر اختلافات پیدا ہونے کے بعد آفتاب خان کی راہیں الگ ھوئیں ۔ لگ بھگ دس سال تک پی پی پی شیرپائو کے جھنڈے تلے سیاست کرتے رہے اور بعد میں نام جھنڈہ تبدیل کر کے قومی وطن پارٹی کے نام سے ملک اور پختونخوا میں سیاسی عمل کو جاری رکھا۔ اس عرصے میں آفتاب احمد خان شیرپائو کو یقینی طور پر مخلص کارکنوں اور ساتھیوں کی حمایت ملی اور ان چند مخلص کارکنوں میں ضلع بنیر کے سیاسی اور سماجی طور پر زرخیز گائوں طوطالئی خدوخیل سے تعلق رکھنے والا خیبر خان بھی شامل ہے ، نہایت کم گو نوجوان ہر وقت سر پر قومی وطن پارٹی کی ٹوپی اور سینے پر بیج لگوائے پھرتا ہے دو تین دن قبل فیس بک پر اس نے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کے سامنے چند سوالات پیش کئے اور کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انکے سوالات کے جوابات دیئے گئے تو وہ قومی وطن پارٹی کیساتھ لگ بھگ بیس سال کی رفاقت چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط طور پر شمولیت اختیار کر لینگے۔یاسیاست سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ابھی تک خیبر خان کو انکے سوالات کا جواب نہیں ملاہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ کب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن ان سوالات کے جوابات دینے کے اہل ہونگے ۔۔1:- عمران خان نے 350 ڈیمز کا وعدہ کیا تھا مجھے کوئی PTI والا دوست بتائے 350 ڈیم کہاں ہیں؟2:- کے پی کے میں 70 یونیورسٹی کا وعدہ تھا مجھے صرف PTIحکومت کے 5 سال میں ایک نئی یونیورسٹی دکھا دی جائے؟

3:-  کے پی کے میں PTI حکومت نے کتنے کالج بنائے مجھے کالج کا نام اور جگہ بتائی جائے؟4:-  کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہسپتال بنایا ہو اس کا نام اور جگہ بتائی جائے تاکہ کوئی مجھ سے جب پوچھے تو میں جواب دے سکوں؟5:- کے پی کے میں 16 گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کئے گئے اس کی وجہ بتا دی جائے ؟6:- کے پی کے میں 355 پرائمری اور مڈل سکول کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا کہ یہ خزانے پر بوجھ ہیں ان کو بند کر کے کونسی ترقی ہوئی؟7:- پشاور میٹرو بس 8 ارب میں بننے والی تھی 97 ارب تک کیسی پہنچ گئی: 6 اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی ہے تو کوشش کی گئی کہ اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارا جائے جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاگت 122.35 ارب ہو گئی دنیا کی کوئی ایک مثال کبھی کہیں ایسے ہوا ہو تو بتایا جائے تاکہ میں دفاع کر سکوں؟8:-  ملتان میٹرو بقول عمران کے 64 ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27 ارب کی بنی مجھے بتایا جائے کہ یہ عمران کا جھوٹ کیسا دفاع کروں؟
9:- پی ٹی آئی رہنما نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82 ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کہ تحت پارٹی میں لیا گیا اور اس کیس کا کیا بنا؟10:-  بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284 ارب کی کرپشن پر کیا بنا ؟
11:-  علیمہ خانم کے پاس 140 ارب کہاں سے آئے ؟12:-  عمران کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟13:-  مالم جبہ کیس سابق وزیر اعلیٰ kpk کی 34 ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزا کب ہو رہی ہے؟14:-  پرویز خٹک اور اس کے بھائی کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46 ارب کا کیا بنا؟
15: - کے پی کے میں پچھلے 5 سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟16:- خیبر بینک پر ڈالے گئے ڈاکے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئی 17 :- کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80 کروڑ قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا؟ 18:- کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگائے گئے ؟ 19:-  پی ٹی آئی سپیکر اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35 کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوئے 2 سال ہو گئے۔ 20:-  پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ہے؟۔21:-  پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا؟ ( دونوں بیان آپکے ہیں)۔ 23:- ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2 ارب 34 کروڑ نقد اور 322 کنال بنی گالہ ہاس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28 فلیٹ شو کئے اور ٹیکس ایک لاکھ 5 ہزار کیوں دیا؟۔23:- سابقہ حکومتوں میں قرضہ اگر بھیک تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا؟۔۔24:-  اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہا ہے تو پھر قرض میں کمی کیوں نہیں ہو رہی بڑھ کیوں رہی ہے؟ 25:- اس دفعہ آپ کی حکومت سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئی۔26:-/ جی ڈی پی کم کیوں ہوء 27:-  پی آئی اے اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ہے جبکہ کچھ دن پہلے آپ کے وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ PIA کا خسارہ کم ہواہے؟ 28:- علیمہ خان نے ابھی تک FBR کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود جرمانہ کیوں ادا نہیں کیا ہے؟ 29:- عمران کی دوسری بہن عظمہ خانم کے پاس 60  ارب کہاں سے آئے ذرا وضاحت چاہیے ؟ 30:-  عمرانی حکومت کاصوبے میں آٹھواں اور مرکز میں تیسرا سال ہے عوام کی اشیائے ضرورت میں سے کوئی 3 چیزیں بتائیں جو سستی ہوئی ہو ںاور عوام کو ریلیف ملا ہو؟ ۔31:- بقول عمران کے ملک میں 12 ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا ہے تو پھر قرض کی کیا ضرورت پڑی ہے ؟ 32:-  اسد عمر کہتے ہیں ن لیگ نے ہمیں خزانے میں 18 ارب ڈالر دیئے تھے عمران کہتا ہے خزانہ خالیہے ان میں جھوٹا کون ہے ؟۔۔33:-  کیا جو عمران نے اثاثے ظاہر کروائے ہیں اس پر اس نے جو ٹیکس چوری کیا ہے کیا وہ صادق و امین ہیں؟33 سوالوں کا جواب دلیل اور ثبوت کیساتھ دیا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔