صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

پاکستان اور ایران کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے: غلام سرور خان

راجہ فرقان احمد | بدھ 18 مارچ 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے. وفاقی وزیر نے بدھ کو ایوی ایشن ڈویژن میں پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا. وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے روشن مستقبل میں کلیدی کردار ادا کریں گے. وفاقی وزیر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان طبی تبادلے کی تجویز بھی پیش کی. ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے. سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اعلی معیار کے طبی سازوسامان اور صحت کے کارکن ہیں جو وبائی بیماری پر قابو پانے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔