صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

کرونا خدشات، پی ایس ایل کے شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک | جمعہ 13 مارچ 2020 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس، کرونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، لیگ کے بقیہ تمام میچز 4 روز تک محدودکر دیئے گئے، پلے آف مرحلہ سیمی فائنل میں تبدیل ہو گیا، 17 مارچ کو دونوں سیمی فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے،پہلا سیمی فائنل ایونٹ کے ٹاپ دو ٹیموں کے مابین جبکہ دوسرا سیمی فائنل تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، 13،14 اور 15 مارچ کے میچز شیڈل کے مطابق ہونگے، جبکہ فائل18 مارچ کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں شام 7 بچے ہوگا،پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے اور قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے لیگ میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو اختیار دیا تھا کہ جس بھی اپنے وطن واپس جانا چاہئے تو جا سکتا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں شامل 10 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن واپس روانگی کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔