صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

نیشنل آرٹ گیلری میں سعودی عرب کی خواتین مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

راجہ فرقان احمد | منگل 10 مارچ 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور مصوری سفارت خانے کے زیر اہتمام نیشنل آرٹ گیلری میں سعودی عرب کے مصوروں  کے فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی. نمائش میں سعودی عرب کی خواتین مصوروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں. نمائش کا افتتاح سعودی سفیر نے کیا. سعودی سفیر نے اپنی تقریر میں ثقافتی روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب، مثالی سفارتی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں. دونوں ممالک تاریخی ثقافتی ورثہ کے حامل ثقافتی تعلقات سے دونوں ملکوں  کے فنکاراور عوام مزیدقریب آئیں گے. سعودی سفیر نے نیشنل آرٹ گیلری میں آویزاں پاکستانی مصوروں کے فن پاروں میں گہری دلچسپی لی اور پاکستانی مصوروں کے کام کو سراہا. ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ فنکار اپنے ملک کی ثقافتی سفیر ہوتے ہیں اور اپنے کام کے ذریعے ملک کی ثقافتی تشخص کو اُجاگر کرتے  ہیں. قومیں اپنی ثقافت سے ہی پہچانی جاتی  ہیں. اُنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔