صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

خطے میں بڑے پیمانے پر افیون کی پیداوار نے پاکستا نیوں کو سب سے بڑا شکار اور راہداری ملک بن دیا تھا: شہریار آفریدی

راجہ فرقان احمد | پیر مارچ 2020 

 آسٹریا: (راجہ فرقان احمد) وزیر انسدادمنشیات و سیفران شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ  خطے میں بڑے پیمانے پر افیون کی پیداوار نے پاکستا نیوں کو اس کا سب سے بڑا شکار اور پاکستان کو اس کا راہداری ملک بن دیا تھا۔ شہریار آفریدی اقوامِ متحدہ کی کمیشن برائے انسداد منشیات آسٹریا کے شہر ویانا میں(CND) کے 63 ویں سالانہ اجلاس میں شریک اور پاکستان مشن کی قیادت کر رہے ہیں. خطاب میں انہوں نے منشیات پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا. انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک "پوست سے پاک ریاست" کہلاتی ہے. خطے میں غیر قانونی پوست کی کاشت سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس کے ساتھی ممالک کو بھی متعدد چیلنج کا سامنا ہے. یو این او ڈی سی کے سروے کے مطابق 2012 میں پاکستان کی 6 فیصد آبادی منشیات کا استعمال کر رہی تھی. منشیات کے عفریت سے نجات کے لیے پاکستان نے ایک علیحدہ وفاقی وزارت قائم کی. قومی انسداد منشیات پالیسی تشکیل دی گئی. یہ تمام اقدامات منشیات کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا ثبوت ہیں. پاکستان میں پوست کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات لیے گئے جس کی بدولت آج پاکستان ایک "پوست سے پاک ریاست" کہلاتی ہے۔ خطے میں بڑے پیمانے پر افیون کی پیداوار نے پاکستا نیوں کو اس کا سب سے بڑا شکار اور پاکستان کو اس کا راہداری ملک بن دیا تھا۔ خطے میں غیر قانونی پوست کی کاشت سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس کے ساتھی ممالک کو بھی متعدد چیلنج کا سامنا ہے۔ شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یو این او ڈی سی کے سروے کے مطابق 2012 میں پاکستان کی 6 فیصد آبادی منشیات کا استعمال کر رہی تھی۔ منشیات کے عفریت سے نجات کے لیے پاکستان نے ایک علیحدہ وفاقی وزارت قائم کی۔ قومی انسداد منشیات پالیسی تشکیل دی گئی۔  پارلیمنٹ اور عدالتی سطح پر نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا گیا۔ انسداد منشیات پر انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (آئی اے ٹی ایف) کا قیام وجود میں آیا۔ یہ تمام اقدامات منشیات کے خلاف ملک کی کاوشوں اور مضبوط عزم کا ثبوت ہیں۔ پاکستان نے 2017 میں 412 ٹن، 2018 میں 289 ٹن اور2019 میں 287 ٹن منشیات ضبط کیں۔ اب تک پاکستان نے کُل 46 منشیات فروش تنظیموں کا خاتمہ کر چکا ہے۔  جن میں 9 بین الاقوامی تنظیموں بھی شامل ہیں. پاکستان نے منشیات سے نجات کےلئے 34 سے زائد ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے. گزشتہ دو سالوں میں پاکستان نے 299 ممالک کی درخواستون کا جواب دیا۔ 35 ممالک کے ڈرگ رابطہ افسران کی میزبانی کی. 2017 سے لے کر اب تک 20 ممالک کے ساتھ مربوط انٹلیجنس کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 109 منشیات فروشوں کی گرفتاری کے ساتھ 21 ٹن غیر قانونی منشیات اور کیمیکلز ضبط کیے. منیشات کے نوے فیصد مقدمات میں ملزمان کو سزا ہوئی ہے.

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔