صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

رابی پیرزادہ کا خود پرتنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب

ویب ڈیسک | اتوار 12 جنوری 2020 

کراچی: سابق گلوکارہ سابق پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ویڈیو کو ذریعے جواب دیا ہے۔شوبز چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ آج کل اپنا وقت قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھنے یعنی کیلیگرافی کرنے میں گزاررہی ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پراپنی خطاطی کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

چند روز قبل رابی پیرزادہ نے کیلیگرافی کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے ساتھ اپنی کیلیگرافی کے آرٹ کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا ’’جب اللّٰلہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللّٰلہ خود راستہ دکھاتا ہے، رابی کی کیلیگرافی کی نمائش جلد ہی ہوگی انشااللّٰلہ۔‘‘رابی پیرزادہ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد جہاں بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں لگن سے کام کرنے کی دعائیں دیں۔ وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نمودونمائش کرنا بندکرو۔ ایک شخص نے کہا رابی چپکے سے رب کو راضی کرو دنیا کو کوئی راضی نہیں کرپایا آج تک۔

ایک شخص نے تو یہ تک لکھ دیا کہ مجھے نہیں لگتا یہ آپ نے لکھا ہے کیونکہ خط ثلث خط کوفی ایسے ہی راہ چلتے ہوئے نہیں سیکھے جاسکتے اس کو سیکھنے کے لیے راتوں کو جاگ کر مشقیں کرنی پڑتی ہیں پھر کہیں جاکر کچھ روانگی آتی ہے۔ تاہم اس تبصرے کے ساتھ انہوں نے رابی کی کیلیگرافی کی تعریف بھی کی۔

رابی پیرزادہ نے اپنی کیلیگرافی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی نے لکھا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رابی نہیں ہے وہ یہ جان لیں اللّٰلہ کی برکت آپ کی اتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔ اگر اللّٰلہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کراسکتا ہے تو ہنر دینا اس کے لیے کیا مشکل ہے۔

واضح رہے رابی پیرزادہ میں تبدیلی گزشتہ برس اس وقت آئی تھی جب ان کے موبائل فون سے ان کی کچھ نجی ویڈیوز اورتصاویر لیک ہوگئی تھیں جس کے بعد رابی پیرزادہ نے خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ اپنی باقی زندگی دین اسلام کے مطابق گزاریں گی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔