صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر بہت رویا تھا، ہمایوں سعید

ویب ڈیسک | ہفتہ 11 جنوری 2020 

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے دیاتھا۔اداکار ہمایوں سعید ان دنوں ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ایسے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی خاطر اسے دھوکا دیتی ہے اور چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے بیوی کے ہاتھوں دھوکا کھا کر ٹوٹے ہوئے شوہر کا کردار اتنی خوبی سے اداکیا ہےکہ لوگ ان کی اداکاری کے گن گانے لگے ہیں۔

ہمایوں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کے پیچھے وجہ  شاید یہ ہے کہ وہ ماضی میں ایک خاتون کے ہاتھوں دھوکا کھاچکے ہیں جس سے انہیں بے حد محبت تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکا دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔ ہمایوں سعید نے اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ بتایا کہ وہ بہت پیاری اور زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ ہم اکثر ساحل سمندر پر گھومنے جاتے تھے۔ پہلے میں بہت شرمیلا تھااور وہ لڑکی مجھے میرے خول سے باہر نکالتی تھی اور اسی لیے مجھے وہ بہت پسند تھی۔

ہمایوں نے کہا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں جنہیں عموماً گوریاں بھی کہا جاتا ہے بالکل نہیں پسند، مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔ میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔ کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکاراؤں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ اداکاری سے قبل میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا پہلا ڈراما گھر والوں سے چھپ کر کیا تھا کیونکہ میرے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کے شعبے میں آؤں اور اب مجھے اس انڈسٹری میں 20 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔سیاسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا تھا اور انہیں لگتا ہے کہ عمران خان کی راہ میں مشکلات آرہی ہیں لیکن وہ اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔