صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا

ویب ڈیسک | بدھ جنوری 2020 

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا۔گرین کیپس نے کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر 80 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی تھی، انگلینڈ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو زیر کرتے 86 پوائنٹس اپنے نام کے آگے درج کرائے اور پاکستان کو ایک قدم پیچھے ہٹا دیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے والا بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا(296)دوسرے، انگلینڈ(86)تیسرے، پاکستان(80)چوتھے، سری لنکا(80)پانچویں، نیوزی لینڈ(60)چھٹے، جنوبی افریقہ(30)ساتویں نمبر پر ہے،  ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش نے ابھی پوائنٹس کا کھاتہ ہی نہیں کھولا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔