صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

اداکارہ میرا نے زندگی کا بڑا امتحان پاس کرلیا

اکثریت ڈیسک | بدھ 20 نومبر 2019 

اپنی گلابی انگریزی سے لوگوں کو محظوظ کرنے والی نامور اداکارہ میرا نے آخر کار امتحان پاس کرلیا لیکن انہوں نے یہ امتحان کسی کالج یا یونیورسٹی کا نہیں بلکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا پاس کیا ہے۔ میرا کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے پل پل کی خبر سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔

 

حال ہی میں میرا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے چہرے پر کتاب رکھے نظر آرہی ہیں یہ کتاب دراصل ڈرائیونگ سیکھنے کے حوالے سے ہے۔ اس تصویر کے ساتھ میرا نے بتایا کہ امید ہے وہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیں گی کیونکہ انہیں پڑھنا بے حد مشکل کام لگتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔