صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 14 مئی 2024 

فضائل سورة الکہف اور مضامین

مولانا رضوان اللّٰلہ پشاوری | ہفتہ 22 دسمبر 2018 

جمعہ کے دن یا جمعة کی رات میں سورة الکہف پڑھنے کی فضیلت میں نبی صلی اللّٰلہ علیہ وسلم سے صحیح احادیث وارد ہیں جن میں سے کچھ کا ذکرذیل میں کیا جاتا ہے ۔
سورةالکہف کی تلاوت کے وقت سکینہ کا نزول :
حضرت البراءبن عازب رضی اللّٰلہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ ایک شخص سورة الکہف پڑھ رہا تھا ، اور اس کے پاس دو رسیوں میں ایک گھوڑا بندھا ہوا تھا ، پس اس شخص کو بادل نے ڈھانپ دیا پس وہ اس کے قریب تر ہوگیا ، پس اس کا گھوڑا بدکنے لگا ، پس جب صبح کی تو حضور صلی اللّٰلہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور یہ واقعہ ذکر کیا،پس حضور صلی اللّٰلہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ سکینہ تھا جو قرآن کی تلاوت کے باعث نازل ہوا۔( البخاری ومسلم والترمذی)
دجال کے فتنہ سے حفاظت :
حضرت ابوالدرداءرضی اللّٰلہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰلہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص سورة الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کرے ، وہ دجال کے فتنہ سے بچے گا، ایک روایت میں ہے کہ جس شخص نے سورة الکہف کی آخری دس آیات پڑھ لیں پھر دجال نکل گیا تو دجال اس پر مسلط نہیں ہوگا اورایک روایت میں ہے کہ جس شخص نے سورة الکہف کی ابتداءتین آیات حفظ کرلیں تو وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔(رواہ الترمذی )
سورة الکہف کی جمعہ کو پڑھنے کی تاکید:
سورة الکہف کو جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن پڑھنے کی بہت تاکید کی گئی ہے اور یہ تاکید احادیث سے بھی ثابت ہے ۔حضرت ابو الدردا رضی اللّٰلہ عنہ سے روایت ہے کہ سورة الکھف کے فضائل بیان کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللّٰلہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جو شخص سورة الکہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا ،وہ دجال کے فتنے سے بچے گا ۔ایک اور روایت میں ہے کہ جس نے آخری دس آیات پڑھ لیں اور پھر دجال نکل گیا تو دجال اس پر مسلط نہ ہو گا ۔
حضرت ابوسعید خدری رضی اللّٰلہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللّٰلہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : جس نے جمعہ کی رات سورة الکہف پڑھی اس کے اور بیت اللّٰلہ کے درمیان نورکی روشنی ہو جاتی ہے ،حضرت ابوسعید خدری رضی اللّٰلہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ : جس شخص نے جمعہ کے دن سورة الکہف پڑھی اس کے لیے دوجمعوں کے درمیان نور روشن ہوجاتا ہے ۔(رواہ البیہقی)
حضرت ابن عمر رضی اللّٰلہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللّٰلہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : جس نے جمعہ کے دن سورة الکہف پڑھی تو اس کے قدموں کے نیچے سے لے کر آسمان تک نور پیدا ہوتا ہے جو قیامت کے دن اس کے لیے روشن ہوگا اور ان دونوں جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔(الترغیب والترہیب)
سورة الکہف جمعہ کی رات یا پھر جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے ، جمعہ کی رات جمعرات کومغرب سے شروع ہوتی اور جمعہ کا دن غروب شمس کے وقت ختم ہوجاتا ہے ، تو اس بناپر سورة الکہف پڑھنے کا وقت جمعرات والے دن غروب شمس سے جمعہ والے دن غروب شمس تک ہوگا ۔
”سورة الکہف کے مضامین“
ایمان کا امتحان:
پہلا مضمون ایمان کے امتحان کا ہے جس کا ذکر ابتدائی آیات میں ہے ۔جس میں اصحاب الکہف کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح اللّٰلہ کے بھروسے پر سینکڑوں سال تک ایک غار میں سوتے رہے اور جب اللّٰلہ نے چاہا ان کو دوبارہ جگا دیا یعنی اللّٰلہ ہر چیز پر قادر ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے ۔
دولت کے ذریعے انسان کو جانچنا:
دوسرے مضمون میں دولت کے ذریعے انسان کو جانچا گیا ہے کہ وہ اللّٰلہ کی اس نعمت کے ملنے کے بعد کس طرح اللّٰلہ کے بندوں کے ساتھ برتا¶ کرتا ہے اور اللّٰلہ کی نظر میں دولت والوں سے زیادہ اہمیت ایمان والوں کی ہے ۔
 علم کے ذریعے انسان کو جانچنا:
تیسرے مضمون میں علم کے ذریعے جانچا گیا ہے اس میں حضرت موسی اور حضرت خضر کا واقعہ بیان کیا گیا ہے اور اس واقعے کے ذریعے بیان کیا گیا ہے کہ انسان کا علم محدود اور ظاہری ہوتا ہے جب کہ اللّٰلہ تعالی کی ذات علیم و خبیر ہے اور جو وہ جانتا ہے اس تک ہماری سوچ بھی نہیں جا سکتی ۔
 طاقت کے ذریعے انسان کوجانچنا:
چوتھے مضمون میں انسان کو طاقت کے ذریعے جانچا گیا ہے اور اس کے لئے حضرت ذوالقرنین اور یاجوج ماجوج کے واقعات کو مثال بنایا گیا ہے کہ کس طرح ایک کمزور انسان بھی اللّٰلہ پر یقین کے سہارے اپنے سے مضبوط دشمن کو شکست دے سکتا ہے ۔اللّٰلہ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر کرے اور فتنہءدجال سے محفوظ رکھے۔ہمیں وہ علم عنایت کرے جو اس کی راہ میں خرچ ہو ،وہ طاقت عنایت کرے جو اس کے دین کی سربلندی میں استعمال ہو ،وہ دولت عطا فرمائے جو خیر و برکت کا سبب ہو(آمین)


انچارج دینی ایڈیشن: روزنامہ ”اکثریت“ پشاور

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔