صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

شہری پر تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی

اکثریت ڈیسک | جمعرات 16 اگست 2018 

پاکستان تحریک انصاف نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا کہنا ہے عمران علی کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کی

پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہے، شہری کو پیٹنے کے معاملے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

خیال رہے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے اسٹیڈیم روڈ پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، عمران شاہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز نے بیچ بچاو کرایا۔ میڈیا پر خبر چلی تو عمران شاہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے وضاحت کے ساتھ معافی مانگی اور کہا کہ کار سوار دوسری کار میں سوار شخص کو تنگ کر رہا تھا، منع کرنے پر مجھے اور اس شخص کو مغلظات بکیں۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔