صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ممنوعہ اسلحہ برآمدگی کیس میں راؤ انوار کو رہا کر دیا گیا

اکثریت نیوز | ہفتہ 21 جولائی 2018 

 ممنوعہ اسلحہ برآمدگی کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہا کر دیا گیا ہے۔ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے ان کے گھر کے باہر سے جیل سیکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

اس سے قبل کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رہائی کے آرڈرز پر دستخط کیے، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ملیر سب جیل کے انچارج کو خط لکھ کر راؤ انوار کو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز دوسرے مقدمے میں بھی راؤ انوار کی ضمانت منظور کی تھی۔ راؤ انوار کی ایک مقدمے میں 10 جولائی اور دوسرے مقدمے میں 20 جولائی کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ دونوں مقدمات میں عدالت نے 10، 10 لاکھ کی ضمانت منظور کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔