پشاور(سپورٹس رپورٹر)حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں دو روزہ تائیکوانڈومقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔مقابلوں میں انڈر10انڈر12اورانڈر16کے مختلف کیٹگریز میں میل اورفی میل کھلاڑیوں نے حصہ لیاٹورنامنٹ کاانعقاد پشاورٹائیکوانڈوایسوسی ایشن کے زیرنگرانی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواکے تعاون سے ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کی سربراہی میں ہوا۔ایونٹ کے مختلف مقابلوں میں اورمختلف ایونٹس میں ہشام،ایان غسان ،محرمہ ،سمرزیب نے گولڈمیڈلز ،آیان خان،عمر،گلالایی ،عریبہ ، طلحہ نے سلورمیڈلز جبکہ عزت اللّٰلہ،فیاض ،نازیہ ،ال رانا اورحارث نے براونز میڈلز حاصل کئے۔اس موقع پرچیف کمشنر F B پشاورفاروق جمیل مہمان خصوصی تھے ان کے ساتھ کاشف فرحان،الیاس آفریدی ،عابد آفریدی،نازیہ علی،جاوید خان اورکثیر تعداد میں والدین اورتماشائیوں نے شرکت کی ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا وزیر اعلی سردارعلی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے مطابق وزیرکھیل سید فخرجہان کی سربراہی میں اورڈائریکٹرجنرل سپورٹس کی زیرنگرانی میں پورے خیبرپختونخوا کلب لیول سے لیکرنیشنل لیول تک مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کے لیے منعقد کررہی ہیں۔مہمان خصوصی فاروق جمیل نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کے جسمانی معیار کوبہتربنانے میں اعلی کردار ادارکرتی ہیں اورجوکہ ان کی زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں ان کی مدد گارہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کی واضع مثال قائد اعظم گیمز میں ہمارے بچوں کی زبردست اورشاندارکارکردگی تھی بعد میں نے انہوں نے بچوں میں میڈلز تقسیم کئے اورعمدہ ایونٹ پرآرگنائزر کومبارکباددی۔