نیو مری پتریاٹہ میں جاز 4 جی کی غیر معیاری سروس۔ تفصیلات کے مطابق، جاز 4 جی کی غیرمعیاری سروس اور خراب نیٹ ورک ہونے کے باعث صارفین شدید پریشان ہے۔ نیو مری پتریاٹہ کے ملحقہ علاقے چمن آباد، کمال آباد، سیرگراں، ڈونگا کھیتر اور بانڈی گلی میں جاز 4 جی کی غیر معیاری سروس ہونے کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بارہا شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی جب کہ شکایت درج کرواتے وقت بتایا جاتا ہے کہ آپ کی شکایت کا ازالہ جلد کیا جائے گا جبکہ چار مہینے سے یہی مسئلہ درپیش آرہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ صارفین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) غیرمعیاری سروس اور خراب نیٹ ورک پر جاز کیخلاف ایکشن لے۔