صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 14 اکتوبر 2024 

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

disk news | جمعرات مئی 2023 

کراچی: شہر قائد میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان مہر خورشید کے مطابق گزشتہ روز مسقط عمان سے ایک شہری کراچی آیا تھا جسے سات دن سے بخار اور پانچ دن سے جسم پر سرخ نشانات تھے، اس کے نمونے اسلام آباد بھیجے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مریض جدہ میں ڈرائیور ہے جو براستہ عمان کراچی پہنچا تھا اور اسے گزشتہ روز ہی قرنطینہ کر دیا گیا تھا، اب مریض صحت مند ہونے تک قرنطینہ میں ہی رہے گا۔

ترجمان محکمہ صحت مہر خورشید کا کہنا ہے کہ 25 اپریل کو اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس آنے کے بعد ہی محکمہ صحت نے منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے تیاری کر لی تھی اور بڑے اسپتالوں میں مردوں اور عورتوں کے الگ وارڈ قائم کر لئے تھے۔

مہر خورشید کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے منکی پاکس سرویلینس گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن اور بندرگاہ پر صورتحا ل کی نگرانی کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت احتیاطی تدابیر کے پیغامات اسکولوں، کالجز، جامعات، مساجد اور کمرشل ایئریاز میں بھیج رہا ہے تاکہ عوام احتیاط کریں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔