صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات دسمبر 2024 

برج فیڈریشن چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

disk news | جمعرات مئی 2023 

لاہور: برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے بھارتی ٹیم کا استقبال کیا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ پانچ مئی سے تیرہ مئی تک نجی ہوٹل میں کھیلی جائے گی۔ صدر برج فیڈریشن مبشرلقمان کے مطابق ہم پاکستان میں بھارت سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں۔ بارہ سال بعد پاکستان ان مقابلوں کی میزبانی کررہا ہے۔

چیمپئن شپ کے مقابلے کل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔