صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 14 جون 2024 

سعودی عرب اور ایران کا سفارت خانے کھولنے کے لیے فوری ملاقات

disk news | جمعرات 23 مارچ 2023 

یاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللّٰلہیان کو ٹیلی فون کیا اور رمضان کی آمد پر مبارک باد دی جب کہ دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور فوری ملاقات پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ 7 سال سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے عرصے سے بند سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کھولنے کے لائحہ عمل کو ترتیب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 10 مارچ کو چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر معاہدہ طے پاگیا تھا جس میں فریقین نے سفارت خانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق 

اس معاہدے کی بنیاد پر توقع ہے کہ ایران اور سعودی عرب دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولیں گے اور 20 سال پرانے دستخط شدہ سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کریں گے۔

علاوہ ازیں ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی ولی عہد شاہ سلمان کی جانب سے دورے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے تاہم سعودی عرب نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جوہری سرگرمیوں پر سخت اختلاف ہے تاہم چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان معاملات حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔