صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات دسمبر 2024 

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

disk news | منگل 21 مارچ 2023 

ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، حجاز مقدس میں پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو جبکہ نماز تراویح کا آغاز بائیس مارچ سے ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے اور گواہی جمع کرانے کی اپیل کی تھی تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ملک کے کسی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یعنی 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔