صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 28 اپریل 2024 

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

disk news | منگل 14 مارچ 2023 

لاہور: افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پی سی بی نے 24 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ملتان سلطانز کے معاون کوچ عبدالرحمٰن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، سابق کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، ڈیرک سمن ٹرینر اور کلف ڈیکن دزیو کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ منصور رانا ٹیم مینجر اور طلحہ اعجاز اینالسٹ کے طور پر ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

احسن ناگی میڈیا مینجر کے فرائض ادا کریں گے، عثمان انور سیکیورٹی مینجر بنائے گئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم 22 مارچ کو شارجہ کیلئے اڑان بھرے گی۔ میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔