صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات مئی 2024 

انار کولیسٹرول گھٹانے اور دل کو تقویت دینے میں انتہائی مفید قرار

disk news | بدھ مارچ 2023 

ماہرین کا خیال ہے انار جیسی نعمت کو ناشتے کا لازمی جزو ہونا چاہیئے کیونکہ اس میں بے شمارمفید کیمیائی اجزا، الیکٹرولائٹس، فلے وینولز اور معدنیات موجود ہیں۔ جو بڑھاپے کو روکنے سے لے کر دل کو تقویت پہنچاتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کی بنا پر اسے ’سپرفوڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سبزچائے کے مقابلے میں تین گنا اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجود ایک کیمیکل پیونی کیلگن جسم میں فری ریڈیکلز روکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اجزا دل کی دھڑکن کو باقاعدہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جلد پر جھریوں کے عمل کو روکتے ہیں اور بڑھاپے کو بریک لگاتے ہیں۔

انار کا دوسرا فائدہ یہ ہےکہ یہ ہیموگلوبن بڑھاتا ہے جو خون میں رہتے ہوئے ہرعضوتک آکسیجن پہنچاتےہیں۔ اس کا مطب یہ ہے کہ ہر عضو تک آکسیجن پہنچنے سے تمام اعضا کو فائدہ ہوگا اور اس کے افعال بہتر ہوں گے۔  جامعہ واشنگٹن نے حال ہی میں انار میں ’یورولائتھن‘ دریافت کیا ہے جو بڑھاپے کو روکنے اور جلد کو لچکدار بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پھر اس کی مزید تصدیق 2021 میں تھائی لینڈ کے سائنسدانوں نے بھی کی ہے۔

کولیسٹرول گھٹائے

سپرفوڈ انار میں دل کےپٹھے مضبوط بنانے والے اجزا بکثرت موجود ہیں جن مین الیکٹرولائٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتا ہے اور دل کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے۔ بدن کی چربی گھٹانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں کہ یہ توند کم کرسکتا ہے۔ پھر اس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم نہ صرف بلڈ پریشر قابو میں رکھتے ہیں بلکہ خون کی روانی بہتر بناتے ہیں۔

2017 میں سینکڑوں افراد کو انار کا رس باقاعدگی سے پلایا گیا تو ان کے بلڈ پریشر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت معاون ثابت ہوا ہے۔ انار میں موجود کئی اہم اجزا ٹائپ ٹو ذیابیطس کو قابو کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوچکے ہیں۔

انار کے لاتعداد خواص میں سے ایک حل پذیر اجزا کی طویل فہرست ہے جو فوری طور پر بدن کا جزو بن کر جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو مضبوط بناکر ہمیں امنیاتی طور پر طاقتور بناتے ہیں۔ ان میں فولیٹ، فولاد، کئی طرح کے وٹامن اور معدنی اجزا بھی شامل ہیں۔ پھر وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہمیں کئی امراض سے بچاتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔