صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

افغانستان؛ چین کے مہمان خانے کے نزدیک زوردار دھماکا اور فائرنگ

disk news | پیر 12 دسمبر 2022 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں واقع چینی حکام کے مہمان خانے کے نزدیک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد سے فائرنگ کی مسلسل آوازیں بھی آ رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا۔ دھماکے کا مقام چین کے حکام کا مہمان خانہ ہے جہاں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اُس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی جگہ سے اب بھی مسلسل فانرنگ کے تبادلے کی آوازیں آرہی ہیں۔

کابل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ “کابل ہوٹل” نامی ایک کمپاؤنڈ میں شیطانی عناصر نے حملہ کیا جہاں عام شہری مقیم تھے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

 

یہ خبر پڑھیں : کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملہ 

 

طالبان حکام اور ایمبولینسوں کو دھماکے کی جگہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سفارت خانے میں سفارت کار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم ان کے محافظ نے حملہ آور کے آگے آڑ بن کر سفات کار کو بچالیا تھا لیکن خود شدید زخمی ہوگیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔