صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

اردن کا شہری 43 سال بعد ماں کے پاس پہنچ گیا

disk news | اتوار 11 دسمبر 2022 

قاہرہ: کم عمری میں والدین سے بچھڑنے والا اردن کے شہری کی سوشل میڈیا کی وجہ سے 43 سال بعد اپنی مصری  ماں سے ملاقات ہوگئی۔

اردنی شہری وسام نے اپنی ماں ریڈا محمد الکورانی کی تلاش کیلیے فیس بک کا سہرا لیا اور صارفین سے اپیل کی کہ وہ اُس کی والدہ کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وسام نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ماں کے نام پیغام لکھا کہ ’آپ کا بیٹا زندہ ہے اور آپ کو تلاش کررہا ہے‘۔

 

وسام نے اپنی اس پوسٹ میں تذکرہ کیا تھا کہ اُس کی ماں کا تعلق مصر سے ہے۔ اس پوسٹ کے بعد مصر اور اردن کے شہری متحرک ہوئے اور انہوں نے ماں بیٹے کو ملوانے کیلیے پوسٹ کو شیئر کیں اور پھر 43 سال بعد دونوں کی ملاقات ہوگئی۔

 

بیٹے سے ملاقات کے بعد خاتون ریڈا محمد الکورنی نے لکھا کہ ’بیٹے کو دیکھنے کے بعد میری نئی زندگی کی شروعات ہوگئی، مجھے بہت خوشی ہے کہ اللّٰلہ نے ہمیں ملوا دیا‘۔

 

ماں اور بیٹا 43 سال بعد ملاقات پر جذباتی ہوئے اور دونوں ایک دوسرے سے گلے لگ کر کافی دیر تک روتے بھی رہے۔

وسام نے ماں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’میں نے والدہ کو تلاش کرنے کے لیے کئی بار مصر کا دورہ کیا پھر ایک وقت میں میں بالکل نامید ہوگیا تھا، جس کے بعد میں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری آنٹی (والدہ کی رشتے دار) نے پوسٹ دیکھی اور انہیں بتایا جس کے بعد ہمارا رابطہ بحال ہوا اور پھر ملاقات ہوگئی‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وسام نے شہرت کے لیے یہ سارا جھوٹا ڈرامہ رچایا جس میں اُس کی والدہ بھی ملوث ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔