صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلز کا سخت نوٹس، فوری رپورٹ طلب

disk news | پیر 22 اگست 2022 

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔