صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

پاکستان کے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری

disk news | منگل 16 اگست 2022 

روٹرڈیم: پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔

روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابتداء میں قومی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے، اوپنر امام الحق 19 گیندوں پر محض 2 رنز بناکر پولین لوٹے۔

بعد ازاں فخر زمان اور بابر اعظم نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 178 تک پہنچایا تو اس موقع پر کپتان 85 گیندوں پر 74 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو دوسرے اینڈ پر فخر زمان کا بلا رن اگلتا رہا۔

 

پھر فخر زمان 196 کے مجموعی اور 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان 14، خوش دل شاہ 21 اور محمد نواز 4 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان 48 اور آغاز سلمان 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور نیدر لینڈ کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا اور 13 رنز پر پہلا کھلاڑی بھی آؤٹ ہوچکا ہے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ڈیبیو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کریں گے اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں رینکنگ کو بہتر بنائیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔