صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

کابل میں خودکش حملہ، افغان طالبان کے اہم رہنما جاں بحق

disk news | جمعرات 11 اگست 2022 

کابل: کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللّٰلہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے نامور عالم دین اور افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللّٰلہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے کسی حملے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوا ہوگا، کیوں کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔

 

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نا ہی ابھی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا حتمی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ شیخ رحیم حقانی کی موت اسلامک امارات افغانستان کیلئے بڑا نقصان ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔