صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

امریکا کا سعودیہ اور امارات کو مزید میزائل شکن ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا فیصلہ

disk news | بدھ اگست 2022 

واشنگٹن: امریکا ایک بار پھر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرے گا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن ’’ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘‘ اور سعودی عرب کو میزائل شکن پیٹریاٹ سسٹم کے الگ الگ معاہدوں میں 5.3 بلین ڈالر کی فروخت کی منظوری دیدی۔

سعودی عرب کو 3.06 بلین ڈالر کی مالیت کے پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے  GEM-T کی ممکنہ فروخت کے ساتھ ساتھ  سپورٹ آلات، اسپیئرز اور تکنیکی مدد جب کہ متحدہ عرب امارات کو 2.25 بلین ڈالر مالیت کے 96 میزائل شکن میزائل ڈیفنس سسٹم اور سپورٹ آلات کے ساتھ اسپیئرز اور تکنیکی مدد کی منظوری دی۔

 

سعودی عرب اور امارات کو جدید میزائل شکن کی فروخت کی منظوری امریکی صدر جو بائیڈن کے گزشتہ ماہ کے وسط میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد کی گئی جس کے دوران امریکی جوبائیڈن نے پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے تیل کی پیداوار کے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیار فروخت نہ کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔