صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا

disk news | اتوار 24 جولائی 2022 

کمپالا: یوگینڈا میں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش پر اپنی بیوی کو خیرباد کہہ کر گھر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کی بیوی نیلانگو گلوریا نے بچوں کی ولادت کے لیے کبھی بھی ان وٹروفرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا نہیں لیا جس کے باوجود اُن کے ہاں ہمیشہ ہی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اور اب حال ہی میں انہوں نے پانچویں مرتبہ نویں اور دسویں بچے کو جنم دیا ہے۔

نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر ان کے شوہرسالونگو نے خاتون کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ شوہر کا مؤقف ہے کہ یہ معمول کی بات نہیں اور اب وہ خاتون اور بچوں کی  مزید کفالت نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب خاتون نے اس کی انوکھی وجہ بتائی ہے۔

 

نیلانگو گلوریا نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا شوہر مجھے کہاں بھیجے گا کیونکہ میں کمپالا اسی کے لیے آئی تھی۔ اس نے کئی بار کہا کہ اسے ایک حمل کے دوران ایک ہی بچہ درکار ہے۔ اب جب میں پانچویں بار ماں بنی ہوں تو اس نے کہا کہ وہ اسے برداشت نہیں کرسکتا اور مجھے گھر سے جانے کو کہا ہے۔ میرے شوہر نے مزید کہا ہے کہ وہ میرا اور بچوں کا مزید خیال نہیں رکھ سکتا۔

خاتون نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتا، لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑسکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ خاتون کے دو جڑواں بچے بڑے ہونے کے بعد گھر سے جاچکے ہیں اور ایک جڑواں بچہ چند برس قبل چل بسا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔