صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ میں دھماکا،2 افسر ہلاک

disk news | پیر 18 جولائی 2022 

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت فورسز کے کیمپ میں بم دھماکے سے دو فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں گرینیڈ دھماکے میں ایک کیپٹن اوراس کا نائب ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب بھارتی فوجی کیمپ میں مشقیں کررہے تھے۔

بھارتی فوجی حکام نے دھماکے کو ’حادثہ‘ قراردیا ہے تاہم دھماکے میں بھارتی فوجیوں کے ہلاکت کے بعد قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوجی کیمپ کے نواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اورتین زخمی ہوگئے تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔