صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

امارات میں کتوں کیلئے سونے اور ہیرے سے سجے کالرز متعارف

disk news | منگل جولائی 2022 

ابوظبی: کتوں کا سامان فروخت کرنے والی دکان نے ہیروں سے جڑے خوبصورت کالرز متعارف کرا دئیے جن کی مالیت 10 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کتوں کا سامان فروخت کرنے والی ایک دکان نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کالرز متعارف کروایا ہے جس میں سونے سے بنی ’بو’ نصب کی گئی ہے۔

 

بو کو 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جس میں جڑے 2 اعشاریہ 6 قیراط وزن کے ہیروں کیساتھ 6 سے 7 قیراط کے اصلی روبی کو بھی لگایا گیا ہے۔

 

پیٹ کارنر چیت سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ کتے انسان کے بہترین دوست ہوتے ہیں ان کیلئے ہیرے، جواہرات سے سجا کالر بہترین تحفہ ہے۔

پیٹ کارنر نامی دکان کے مالک نے مستقبل میں بھی ایسی اشیاء متعارف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔