صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ

disk news | پیر جولائی 2022 

سڈنی: آسٹریلیا کی ایک نوعمر لڑکی نے امریکا کے 40 مختلف صدور کی شناخت کرنے اور ان کے نام درست بتانے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ریکارڈ انہوں نے ایک منٹ میں انجام دیا ہے۔

لارا نیونن کی عمر اس وقت 16 برس ہے جو اس سے قبل ایک منٹ میں سب سے زیادہ مارول کرداروں (88) اور ایک منت میں سب سے زیادہ کارٹون کردار (102) شناخت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے 12 ماہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ گنیز بک کی انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے لارا نے بتایا کہ وہ شعوری طور پر ایک سال میں تین ریکارڈ بنانا چاہتی تھیں جس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔

لارا نے بتایا کہ دوریکارڈ کے بعد اس بار وہ ایک نیا اور قدرے مشکل اعزاز حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ اسی لیے انہوں نے امریکی صدر کا انتخاب کیا اور ان کے نام اور چہرے یاد کئے۔ اس کے بعد گنیز بک انتظامیہ کے سامنے لارا نے ایک منٹ میں 40 صدور کے درست نام بتادیئے۔

انہوں نے بتایا کہ کارٹون اور مارول کیرکٹر کے مقابلے میں امریکی صدور کے نام طویل اور پیچیدہ تھے لیکن اس بار انہوں نے اینی سنگھ کا ریکارڈ توڑا ہے جس نے 2021 میں ایک منٹ میں 28 صدر کے درست نام بتائے تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔