صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

جہاز کے پرَ کے اوپر ماڈلنگ کرتے شخص کی ویڈیو وائرل

disk news | جمعرات جون 2022 

نڈو نيشيا: سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی کو جہاز کےپرَ کے اوپر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا جزیرہ بالی سرسبز پہاڑیوں والے خوبصورت مناظر کے لیے جانا جاتا ہے، یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جو بہت سے مسافروں اور یہاں تک کہ غوطہ خوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انسٹاگرام پر ’ارتھ پکس‘ کے نام سے پیج نے بالی کے ایک فوٹوگرافر کی دلکش ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو دیکھ کرصارفین بھی حیرت میں پڑ گئے ہیں۔

 


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  فوٹوگرافر سمندر کنارے ایک پہاڑی کی چوٹی پر کھڑے ہوائی جہاز کے معلق پَر کے اوپر بے خوف  چل رہا ہے البتہ اسے دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئی ہیں۔

ایک صارف نے مذکورہ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ  ’اگر میں وہاں ہوتا تو اپنے قدموں پر  قابو نہ رکھتے ہوئے گر پڑتا‘۔

ویڈیو کے کیپشن میں واضح کیا گیا ہے کہ طیارے کو پہاڑی کی چوٹی پر زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔