صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

مسلسل 261 گھنٹے تک جاری آئس ہاکی مقابلے سے دس لاکھ ڈالرجمع

disk news | پیر 18 اپریل 2022 

البرٹا: کینیڈا میں انڈور آئس ہاکی کے ایک میچ میں 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 261 گھنٹے تک کھیل جاری رکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے جس کا مقصد تھا کہ کسی طرح بچوں کے علاج کے لیے عطیات جمع کئے جائیں۔

اس طرح میچ کے اختتام تک بیمار بچوں کے لیے دس لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوگئی تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس مقابلے کو ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قرار دیا ہے۔ اس انوکھے مقابلے کو ’بچوں کے لیے ہاکی میراتھن‘ کا نام دیا گیا تھا۔

 

 

تاہم اس مقابلے کے تحت ایک پرانا ریکارڈ بھی توڑا گیا تھا جو امریکہ میں قائم کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے بفیلو میں ایسا ہی ایک ہاکی گیم رکھا گیا تھا جو مسلسل 252 گھنٹے جاری رہا تھا۔ تاہم نئے مقابلے کی ساری رقم جو ایک ملین ڈالر بنتی ہے وہ البرٹا چلڈرن ہسپتال فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔

آئس ہاکی کے اس غیرمعمولی مقابلے سے ملنے والی رقم بالخصوص سرطان کے شکار بچوں پر خرچ کی جائے گی۔ یہ کھیل 31 مارچ کی رات کو شروع ہوا تھا اور مسلسل گیارہویں دن تک جاری رہا۔ پھر اس کا اختتام ایک سائرن کی آواز پر ہوا ۔ کھیل ختم ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس ریکارڈ کی تیاری میں ٹیموں کو ایک ماہ کا عرصہ لگا ہے۔ کھیل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو آرام کا بہت کم وقت ملا لیکن جب جب ان کے ذہن میں بیمار بچوں کا خیال آیا وہ ہاکی اٹھا کر کھیلنے میں مصروف ہوگئے۔ تاہم بہت سے کھلاڑیوں کو چوٹیں بھی لگیں لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے مشن کو جاری رکھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔